وزارت برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کے ماتحت اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) جاپان کے سرکاری اسکولوں میں انگریزی پڑھانے کیلئے اساتذہ بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔
نجی ویب سائٹ ”پرو پاکستانی“ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کو انگریزی زبان کے 30 معاون اساتذہ کی فوری ضرورت ہے۔ امیدواروں کے پاس بیچلر ڈگری یا اس کے مساوی، کم از کم ایک سال کا تجربہ، اور عمر 24 سے 45 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ مرد یا عورت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاپان جاکر انگریزی پڑھانے والوں کو 220,000 ین (پاکستانی تقریباً چار لاکھ روپے) تک تنخواہ اور مفت ٹرانسپورٹیشن فراہم کیا جائے گا۔
یہ ایک کانٹریکٹ بیس ملازمت ہوگی اور 7 اپریل 2025 سے 24 مارچ 2026 تک ایک سال کے معاہدے پر مبنی ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے، وہ کام کے لیے موزوں ہوں (حالیہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ)، اور انہیں مالی استحکام کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
یورپ جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ یورپی ممالک کیا فراڈ کر رہے ہیں؟
درخواست گزار کو جاپان میں ذاتی رہائش کے لیے پرواز کے اخراجات کے علاوہ کم از کم چھ لاکھ ین (اپکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد) اور مشترکہ رہائش کے کم از کم تین لاکھ ین (پاکستانی 5 لاکھ روپے سے زائد) درکار ہوں گے۔
امیدواروں کو اپنی سی وی کے ساتھ تین منٹ تک کی ’خود کی تعارفی ویڈیو‘ شامل کرنی ہوگی۔ انہیں پاکستان میں M/s Borderlink کے تربیتی سیشن کے لیے دستیاب ہونا ہوگا اور 31 مارچ 2025 تک جاپان میں اپنے مقرر کردہ مقامات پر پہنچنا ہوگا۔
ذاتی رہائش کے لیے درخواست دہندگان کو 250,000 سے 350,000 ین تک کے اپارٹمنٹ کے اخراجات کو پورا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ مشترکہ رہائش کے لیے، انہیں شروعاتی تاریخ سے کم از کم ایک سال تک ہاؤسنگ شیئر کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔
بنیادی جاپانی مہارتوں اور متعلقہ سرٹیفیکیشنز جیسے کہ مقامی تدریسی سرٹیفکیٹ، TESOL ، TOEFL، اور/یا CELTA رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
سوئٹزرلینڈ میں پیشہ وروں کی قلت، آسانی سے ورک ویزا حاصل کرنے کا سنہری موقع
دلچسپی رکھنے والے امیدوار او ای سی کی ویب سائٹ https://oec.gov.pk کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
تکنیکی مدد کے لیے، UAN: 0311-0011-632 پر او ای سی ہیلپ ڈیسک سے یا helpdesk@oec.gov.pk پر ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
آن لائن درخواست کے عمل کے دوران تیار کردہ ایک ہزار روپے کا بینک چالان، جمع کرانا ضروری ہے۔ درخواست کی آخری تاریخ 5 اگست 2024 ہے۔