آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے آئی پی پیز کے بارے میں تمام معلومات کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔
اپٹما کے سیکرٹری جنرل نے معلومات تک رسائی کے ایکٹ کے تحت لکھے گئے ایم ڈی پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کو خط لکھا۔
خط میں 1994، 2002، 2008 اور 2015 کی پالیسیوں کے تحت قائم پاور پلانٹس کے بارے معلومات طلب کی گئی ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان بجلی کی خریداری کے معاہدوں کی نقول چاہئیں، معاہدوں میں توسیع کے معاہدوں کی نقول دستیاب ہیں۔
اپٹما نے پاور پلانٹس کےساتھ سمجھوتوں کی معلومات بھی مانگ لیں۔