راولپنڈی میں رین ایمرجنسی اور ہائی الرٹ بے سود، گلیاں اور سڑکیں سیلابی اور نشیبی علاقے ندی کا منظر پیش کرنے لگیں، بارش کے باعث نالئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ سائرن بجادیے گئے۔
راولپنڈی میں برسات خوب جم کربرس رہی ، جس کے باعث بنی چوک ،کمیٹی چوک ، موچی بازار، سمیت کئی نشیبی علاقے متاثر ہیں، نشیبی علاقوں کی گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظرپیش کرنے لگیں ، پانی کے ریلے کے باعث شہری رسیوں کی مدد سے سڑک عبورکرنے لگے۔
بنی چوک ، کمیٹی چوک اورتیلی محلہ کے مکین بھی گھروں میں پانی داخل کے باعث مشکلات کا شکار رہے، سواں گارڈن سوسائٹی میں پانی بیسمنٹ میں داخل ہوگیا جبکہ اب تک 67 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
شہری کہتے ہیں انتظامیہ سوئی ہوئی ہے،گھروں میں پانی داخل سب درہم برہم ہوگیا، راجہ بازار، موچی بازار،آرے بازارسمیت مری روڈ سے ملحہ تجارتی مراکزکی دکانیں بھی برساتی پانی سے متاثر ہیں۔
کراچی میں آج اور کل کہاں کہاں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا
تھانہ ویسٹریج میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جانبحق ہوگیا جس کی شناخت بابر میر کے نام سے ہوئی
راولپنڈی میں بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد واسا نے پری الرٹ جاری کردیا۔
ایم ڈی واسا کے کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں، نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ ندیم کالونی اور جاویدکالونی کےمکینوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق بارشوں کے بعد نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 4 فٹ ہے، گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 12 فٹ ہوگئی جس کے بعد خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔
ایم ڈی واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور 50 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
واساحکام کا بتانا ہے کہ جڑواں شہروں میں موسلادھار بارشوں کے بعد واسا راولپنڈی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، واسا ٹیمیں نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصروف ہیں۔