Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2024 04:24pm

بشریٰ انصاری نے 14 اگست کو جھنڈا نہ خریدنے کا مشورہ دیدیا

پاکستانی ڈرامہ اداکارہ بشریٰ انصاری 14 اگست سے قبل قومی پرچم سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کر گئی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں اسی حوالے سے اظہار خیال کیا گیا تھا۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 14 اگست کے دن ہرے جھنڈے خریدنے کے بجائے پودے خریدیں۔

اداکارہ کی جانب سے کہنا تھا کہ پودے خریدیں اور پاکستان لش گرین بنائیں۔

ساتھ ہی اداکارہ کی جانب سے کہنا تھا کہ اس پیغام کو دوسروں تک بھی پہنچائیں۔

تاہم اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ پودے لگانے کا فائدہ تب ہے، کہ جب غیر قانونی طور پر درخت کاٹنے والوں کو روکا یا پکڑا جائے۔ ساتھ ہی صارف نے مزید بتایا کہ یہ تو ایسا ہی ہے جیسے کہ آپ ٹیکس ادا کرتے جائیں اور اس کا فائدہ کوئی اور حاصل کرے۔

بشری انصاری نے اپنی پہلی شادی کامثبت پہلو شیئر کردیا

جبکہ ایک صارف نے تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کا یہ خیال بہت ہی اچھا ہے۔

جبکہ ایک صارف نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ میں بھی 5 نیم کے درخت کے پودے 14 اگست کو لگاؤں گا۔

دوسری جانب کئی ایسے صارف بھی تھے جو کہ تھمبس اپ کا ایموجی شئیر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

واضح رہے پاکستان میں بڑھتے درجہ حرارت ماہرین موسمیات سمیت ماحولیات کے ماہرین کے لیے بھی تشویش کا باعث بن رہے ہیں، جبکہ اس حوالے سے درخت لگانے کی بھی تجاویز دی جا رہی ہیں۔

Read Comments