Aaj Logo

شائع 29 جولائ 2024 12:21pm

لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر لیسکو کو حکم جاری کردیا

شہری کو محض 126 بجلی یونٹس پر ایک لاکھ 43 ہزار روپے بل کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے چیف ایگزیکٹو لیسکو کو 3 دن میں بل درست کرنے کاحکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری اکبر مسیح کی رانا سکندر ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں سی ای او لیسکو اور ڈی جی ایف ائی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیسکو حکام نے محض 126 یونٹس خرچ کرنے پر ایک لاکھ 43 ہزار کا بل بھیجا ہے۔ متعلقہ لیسکو دفتر سے رجوع کرنے کے باوجود بل ٹھیک نہیں کیا گیا۔

علاقے میں بہت سے افراد بجلی چوری کرتے ہیں مگر بوجھ درخواست گزار جیسوں پر ڈال دیا جاتا ہے لہذا عدالت لیسکو حکام کو بجلی کا بل ٹھیک کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے شہری کو محض 126 بجلی یونٹس پر ایک لاکھ 43 ہزار روپے بل کے خلاف دائر درخواست پر چیف ایگزیکٹو لیسکو کو 3 دن میں بل درست کرنے کاحکم دےدیا۔

Read Comments