Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2024 06:20am

سو کلو سے زیادہ بھنگ کے پتے کھا جانے والی بھیڑوں نے بے قابو ہو کر تہلکہ مچا دیا

یونان میں بھیڑوں کے ریوڑ نے 100 کلو سے زیادہ بھنگ کے پودے کھا کر تہلکہ مچا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے علاقے میگنیسیا میں ایک کسان اس وقت سر پکڑ کر بیٹھ گیا جب اس کی فصل پر بھیڑوں کے ایک ریوڑ نے حملہ کردیا۔

اولمپکس گیمز میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین پر ٹیک کمپنی نے سبق سکھا دیا

مقامی کسان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی فصل شدید گرمی اور سیلابوں کے باعث پہلے ہی تباہ ہوگئی تھی اور جو بچے کچے بھنگ کے پودے تھے انہیں بھیڑوں نے کھا کر ختم کردیا۔

کسان کا کہنا تھا کہ بھنگ کی یہ فصل طبی استعمال کے لیے اگائی گئی تھی، جس کا اب نام و نشان باقی نہیں رہا۔

دوسری جانب بھیڑوں کے مالک نے بتایا کہ گرین ہاؤس میں 100 کلو بھنگ کے پودے کھانے کے بعد اس کی بھیڑیں واپس آکر عجیب و غریب حرکتیں کرنے لگیں۔

کرغستان کے صدر نے اپنی بھتیجی کے منگیتر کو جیل بھیج دیا

اس نے بتایا تمام بھیڑیں بے قابو ہوچکی تھیں اور بکریوں سے اونچی چھلانگ لگا رہی تھی جو عام طور پر کبھی نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھارت کے ایک پولیس اسٹیشن کے گودام سے تقریباً 200 کلو گرام بھنگ کی گھاس غائب ہوگئی تھی بعد ازاں معلوم ہوا کہ اسے چوہوں نے کھا لیا تھا۔

سیما کے بعد ایک اور پاکستانی لڑکی بچے چھوڑ کر اپنے محبوب کیلئے بھارت جا پہنچی

ریاست اتر پردیش میں ایک مقدمے میں افسروں سے 195 کلوگرام منشیات کو بطور ثبوت عدالت میں پیش کرنے کو کہا گیا لیکن ان کے پاس دکھانے کے لیے کچھ بھی نہیں تھا۔ افسران نے عدالت کو بتایا کہ چوہوں نے بھنگ کے ذخیرے کو تباہ کردیا تھا۔

Read Comments