Aaj Logo

شائع 28 جولائ 2024 08:25pm

126 ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹوں میں ویزا جاری کیے جائیں گے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے، کاروباری شخصیات کیلئے پاکستان میں ویزا فری انٹری کی منظوری دیدی گئی ہے، جس کی بدولت خلیجی ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع مزید بڑھیں گے۔

شہباز شریف کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں، کاروباری برادری اور سیاحوں کے لئے ویزا کے حصول کو سہل اور آسان بنانے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ویزا رجیم میں نرمی کی ہے جو کہ ایک انتہائی مثبت پیشرفت ہے، گلف کنٹریز کونسل کے ممالک کئی کاروباری شخصیات کے لیے پاکستان میں ویزا فری انٹری کی منظوری دی گئی ہے جس کی بدولت خلیجی ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع مزید بڑھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 126 ممالک کے تاجروں ، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹوں کے اندر آن لائن نظام کے تحت ویزا جاری کیا جائے گا، ان 126 ممالک کے تاجروں اور سیاحوں کو ویزا فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نان فائلز کا پورا لائف اسٹائل کا ڈیٹا موجود ہے، وزیر خزانہ، ٹیکس جمع کرنے میں کرپشن کا اعتراف

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ویزا پالیسی میں نرمی کے فیصلے سے پاکستان بیرون ممالک کے افراد کی لئے کاروبار اور سیاحت کے حوالے سے ایک پر کشش مقام بن جائے گا، تیسرے ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لئے ویزا آن ارائیول کی سہولت کے لئے الگ سے سب۔کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی ہے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر الیکٹرانک گیٹس کے نظام کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔

Read Comments