گوجرانوالہ میں بجلی کے بل سے تنگ خاتون نے خودکشی کر لی۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ جس میں خاتون کو نالے میں چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
آخری اطلاع آنے تک خاتون کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ رضیہ بی بی نے بجلی کابل جمع کروانے کے بعد خودکشی کی۔
آزاد کشمیر : چوری شدہ سامان برآمدگی کے دوران پولیس حراست میں ملزم کی خودکشی
ورثاء نے مزید بتایا کہ رضیہ بی بی بیمار تھی اور علاج چل رہا تھا، گھر میں جو پیسے تھے اس کا بجلی کا بل جمع کروا دیا تھا۔
مفت بجلی ختم کرنے کی خبروں پر اراکین پارلیمنٹ تلملا اٹھے
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔
کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔
آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔
مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042
امنگ: 4288665 0317
ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333
بات کرو: 5743344 0335
تسکین: 5267936 0332
روح: 3337664 0333
روزن: 22444 0800
اوپن کونسلنگ 35761999 042
یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔
اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔
ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔