پاور ڈویژن نے میڈیا پر چلنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو مفت بجلی نہیں دی جاتی ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر ارکان پارلیمنٹ اور بیورو کریٹس کو مفت بجلی کی فراہمی میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
مفت بجلی ختم کرنے کی خبروں پر اراکین پارلیمنٹ تلملا اٹھے
اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی اور کسی بھی سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔