پیرس میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران اطالوی اتھلیٹ کی شادی کی انگوٹھی گم ہوگئی، جس پر کھلاڑی نے معافی بھی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی اتھلیٹ ہائی جمپر گیان مارکو ٹمبیری کی پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران شادی انگوٹھی گم ہوگئی۔
جس پر کھلاڑی نے اپنے برتاؤ کے باعث سب کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ کھلاڑی کو پریشان حالت میں روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
پیرس اولمپکس: پاکستانی سوئمرز کا سفر پہلے راونڈ میں ختم، دونوں اپنا ریکارڈ بھی بہتر نہ بنا سکے
انہوں نے انگوٹھی گم ہونے پر بیوی سے معافی مانگ لی۔ وہ تقریب کے دوران دریا سین میں اطالوی جھنڈا لہرا رہے تھے کہ اس دوران انگوٹھی انگلی سے پھسل کر دریا میں گر گئی۔
انہوں نے بیوی سے کہا کہ انگوٹھی گم ہونے پر معافی مانگتا ہوں ’مجھے بہت افسوس ہے، انگوٹھی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دریائے سین میں رہے گی۔