Aaj Logo

شائع 28 جولائ 2024 01:14pm

ایران میں ہیٹ ویو: دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کے حوالے سے اہم اعلان

ایران میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث دفاتر اور بینکوں میں آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایران میں جاری گرمی کی لہر کے باعث آج سرکاری اداروں اور بینکوں میں چھٹی ہوگی۔

ایران میں کئی روز سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے، کئی صوبوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے جبکہ دلگان میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا، گزشتہ 2 روز میں گرمی کی شدت سے متاثر ہو کر 225 افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے۔

ایران میں ہفتہ وار تعطیل جمعے کو ہوتی ہے لیکن ملک میں جاری ہیٹ ویو کے باعث آج اتوار کو سرکاری دفاتراور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ہنگامی خدمات کے ادارے اتوار کو بدستور کام کریں گے، گرمی کے باعث اور توانائی کی بچت کے لیے ہفتے کو کام کے اوقات نصف کر دیے گئے تھے۔

دوسری جانب شدید گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایران میں گرمی کی لہر اگلے 4 دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

Read Comments