Aaj Logo

شائع 28 جولائ 2024 12:20pm

بارش کی خوشی میں گدھوں کی گلاب جامن سے تواضع

بھارت میں ایک ایسی حیرت انگیز خبر نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جہاں بارش کی خوشی میں گدھوں کو مٹھائیاں کھلائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع مندسور میں مقامی افراد کی جانب سے بارش برسنے کی خوشی میں یہ انوکھا قدم اٹھایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہاں بھارت بھر میں مون سون بارشیں ہو رہی ہیں وہیں مدھیا پردیش کے ضلع مندسور میں بارش نہیں ہو رہی تھیں، جس کے باعث مقامی رہائشی پریشان تھے۔

مقامی طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ جب کبھی بارش ہو تو گدھوں کو گلاب جامن کھلائی جائے، تاکہ مزید بارشیں ہو سکیں۔

کھیتوں میں پانی پینے پر زمیندار نے گدھے کے 2 ٹانگیں کاٹ دیں

جبکہ ضلع کے رہائشیوں کی جانب سے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ اگر بارش کی قلت جیسی صورتحال میں بارش برسے تو ہی گدھوں کو گلاب جامن پیش کی جاتی ہے۔

جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی ضلع مندسور میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ظاہر کی ہے، جس کے بعد سے مٹھائیوں کی دکان پر رش لگا ہے، اور مقامی افراد گدھوں کو مٹھائیاں کھلانے میں مگن ہیں۔

Read Comments