کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے افراد میں خوفناک تصادم کے واقعے کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی بنادی گئی۔
3 روز قبل ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے افراد کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے واقعے کی تحقیقات کے لیے7 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ساوٴتھ سید اسد رضا نے ایس پی انوسٹی گیشن ساوٴتھ عبد الرحیم شیرازی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے۔
ٹیم کے ارکان میں ایس ایس پی ساوٴتھ، ایس پی کلفٹن عزیر احمد، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ایچ او، درخشاں، ایس آئی او اور تفتیشی افسر بھی شامل ہیں۔
ڈیفنس کراچی میں بگٹی قبیلے کے 2 گروپوں کا تصادم، 5 ہلاک
کراچی : خونی تصادم میں 5 افراد کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج، 2 ملزمان گرفتار
ڈیفنس کراچی میں ’گاڑی اوور ٹیک‘ کے معاملے پر بگٹی قبیلوں میں خوں ریز تصادم کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
یاد رہے کہ 25 جولائی کی شب ہونے والے تصادم میں بگٹی قبیلے کے ایک سردار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے، واقعہ کے بعد علی حیدر بگٹی، اس کے ملازم قائم علی کو پولیس نے اسپتال سے گرفتار کیا تھا، مسلح تصادم میں ملوث 8 سے 9 ملزم فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
ڈی آئی جی ساوٴتھ کا کہنا ہے کہ کمیٹی روانہ کی بنیاد پر تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کرے گی، تحقیقات کے دوران کمیٹی کو کسی بھی افسر کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔