پیرس اولمپکس میں کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ منتظمین کی غلطیوں کا سفر بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کو کل اُس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب جنوبی کوریا کے ایتھیلٹس کو شمالی کوریا کے ایتھلیٹس کہہ کر مخاطب کیا۔
جنوبی کوریا کا سرکاری نام ’ری پبلک آف کوریا‘ ہے۔ پیرس اولمپکس کے منتظمین شاید یہ سمجھے کہ یہ شمالی کوریا کا دستہ ہے۔ جب جنوبی کوریا کا دستہ گزر رہا تھا تب اعلان کیا گیا کہ شمالی کوریا کا دستہ گزر رہا ہے۔
جنوبی کوریا نے اس فاش غلطی پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ ردِعمل اس لیے سامنے آیا ہے کہ مقابلوں کے آغاز سے قبل اولمپکس کے منتظمین کو اس حوالے سے اچھی طرح بریفنگ دے دی گئی تھی۔۔۔۔۔۔