Aaj Logo

شائع 27 جولائ 2024 08:30pm

ٹک ٹاک پر گانے تلاش کرنا اب ہوا انتہائی آسان، صرف بول گائیں یا گنگنائیں

ٹک ٹاک یوٹیوب میوزک اور شازم کا مقابلہ کرنے کے لیے ”ساؤنڈ سرچ“ کے نام سے ایک نیا ٹول لانچ کروارہا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو گانے گنگنانے، یا دھن کا مختصر حصہ بجا کر گانے تلاش کرنے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ فی الحال کچھ ممالک میں ساؤنڈ سرچ کی جانچ کر رہی ہے۔

”ساؤنڈ سرچ“ ٹک ٹاک پر موسیقی دریافت کرنے کا ایک نیا طریقہ ہے۔ چونکہ ایپ پر گانوں کے رجحانات تیزی سے تبدیل ہوتے ہیں، اس لیے یہ ٹول لوگوں کو یہ جاننے اور سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے کہ کیا مقبول ہے۔

ٹول کے دستیاب ہونے کے بعد آپ اسے ٹک ٹاک کے سرچ بار پر ٹیپ کرکے، مائیکروفون آئیکن پر ٹیپ کریں پھر ”ساؤنڈ سرچ“ کو منتخب کرکے اس فیچر کو باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔

چونکہ یہ فیچر ابھی بھی آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے ابھی بھی کچھ خامیاں ہیں جن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر ”ساؤنڈ سرچ“ کو ٹک ٹاک پر مقبول یا ٹرینڈنگ گانوں کو تلاش میں ابتدائی طور پر دشوار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چونکہ شازم گانے تلاش کرنے میں سب سے بڑا نام ہے، ٹک ٹاک اوریو ٹیوب میوزک آپ کو گانے تلاش کرنے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں لیکن ٹک ٹاک کا ٹول بہت کچھ کرتا ہے، اس میں آواز کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو ویڈیوز بھی دکھاتا ہے۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس کا نیا ٹول صرف گانے تلاش کرنے کے لیے ہے، بلکہ آزمائش کے دوران یہ معلوم ہوا کہ یہ نہ صرف گانے بلکہ مشہور ٹک ٹاک آوازوں کو بھی پہچان سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، یہ ”Oh my gosh, she is bald“ آواز ”Totally Spies“ اور ”Nobody’s gonna know“ کی آواز کو جانتا تھا۔

Read Comments