Aaj Logo

شائع 27 جولائ 2024 08:03pm

محمد شامی ایک دن گوشت نہ کھائیں تو ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ دوست کا انکشاف

معروف بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے دوست نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں، مگر مٹن (بکرے کے گوشت) کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

محمد شامی کے ایک دوست امیش کمار نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد شامی اگر ایک دن مٹن نہ کھائیں تو وہ بے چین ہوجاتے ہیں، دوسرے دن پریشان اور تیسرے دن غصے میں آجاتے ہیں۔

اولمپکس 2024 میں شامل دلوں کی دھڑکنیں بے قابو کردینے والی 7 حسینائیں

امیش کمار نے یہ بھی بتایا کہ اگر وہ روزانہ ایک کلو مٹن نہیں کھاتے تو ان کی بولنگ کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کم ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے انجری کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی کی تیاری شروع کردی ہے، وہ نومبر 2023 سے زخمی ہونے کی وجہ سے کرکٹ سے دور تھے۔

چیمپئینز ٹرافی 2025: ہربھجن سنگھ نے پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کردیا

محمد شامی آخری مرتبہ 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے تھے، جس میں بھارتی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ شامی نے ٹورنامنٹ میں زخمی ہونے کے باوجود 24 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

Read Comments