وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لائن بدل رہے ہیں، پابندی سے بچنا ہے تو تحریک انصاف کو سمت درست کرنا ہوگی، اور ایک سیاسی جماعت بن کر آنا ہوگا۔
سجاول میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کا پیغام دیا، اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کا پیغام اچھی بات ہے۔
عمران خان بہادر بنیں اور کہہ دیں میں نے پارٹی کو فوج سے لڑایا، عرفان صدیقی
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب اپنی لائن بدل رہے ہیں، کبھی وہ نیوٹرل کو حیوان اور جانور کہتے تھے، اب کہا جارہا ہے کہ نیوٹرل اچھی چیز ہے۔
حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کبھی کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کرنی ہے،کبھی کہتے ہیں بات ہی اسٹیبلشمنٹ سے کرنی ہے، پھر انہیں کہتے ہیں وہ سیاست میں نہ آئیں۔