Aaj Logo

شائع 27 جولائ 2024 05:38pm

سو نے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار5 سو روپے ہوگئی۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 4 سو 78 کی سطح پر آگئی ہے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2386 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

Read Comments