فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس گیمز کے افتتاح سے ٖپہلے ریلوے لائن پر بڑا حملہ ہوا ہے، فرانس کے تیز رفتار ریل نیٹ ورک کے کئی مقامات پر آتش زنی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جسے فرانسیسی حکومت نے مجرمانہ فعل قرار دیا ہے۔
تیز رفتار ریل نیٹ ورک پر حملے کے بعد دارالحکومت پیرس سے فرانس اور یورپ کے باقی حصوں کے درمیان آمد ورفت متاثر ہوئی ہے اور تقریباً آٹھ لاکھ لوگ اسٹیشنوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔
کپواڑا، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج پر تین دن میں دوسرا حملہ
فرانسیسی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریلوے لائن پر حملے سے 25 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں اور یہ بحران ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ جاری رہ سکتا ہے۔ حکام نے کہا کہ یہ ایک مجرمانہ کارروائی ہے اور کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
فرانسیسی وزیر ٹرانسپورٹ پیٹریس ورگریٹ نے کہا کہ آتشزدگی کے بعد لوگوں کو جائے وقوعہ سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا، موقع پر آگ لگانے والے آلات بھی ملے، یہ واضح ہے کہ یہ مجرمانہ آتشزدگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات نے پیرس کو باقی فرانس اور پڑوسی ممالک سے ملانے والی کئی تیز رفتار لائنوں کو متاثر کیا ہے۔
اٹلانٹک، نورڈ اور ایسٹ کی تیز رفتار لائنوں پر آگ لگنے کے تین واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرس کا مرکزی مونٹ پارناسی اسٹیشن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
پیرس پولیس کو شہر کے تمام اسٹیشنز پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پیرس پولیس کے سربراہ لارینٹ نونیز نے کہا کہ حملے کے بعد ٹی جی وی کا تیز رفتار نیٹ ورک بند ہو گیا تھا۔
تصاویر میں: کیلیفورنیا کے پارک میں لگی آگ بے قابو، 2 لاکھ 88 ہزار ایکٹر پر ہر چیز نگل لی
یورپ کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک گارے ڈو نورڈ پر مسافروں کا رش ہے۔ شمالی فرانس، بیلجیئم اور برطانیہ جانے والی زیادہ تر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
فرانسیسی وزیر کھیل امیلی اوڈیا کاسٹیرا نے کہا کہ حکام مسافروں اور کھلاڑیوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اولمپکس میں آنے والے تمام وفود کو مقابلے کے مقامات تک پہنچانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق مغربی روٹ پر زبردست آتش زنی کی گئی۔ فرانسیسی نیشنل پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ لندن کے سینٹ پینکراس سٹیشن پر اطلاع دی گئی ہے کہ یوروسٹار کے سفر میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
رنگارنگ تقریب کے ذریعے اولمپکس کا آغاز، ایفل ٹاور پر شاندار نائٹ شو
جرمنی کے ڈوئچے بان نے جمعہ کو اپنے طویل فاصلے کے ریل نیٹ ورک میں خلل کے بارے میں خبردار کیا۔ پیرس اولمپک گیمز سے قبل فرانس میں ریل انفراسٹرکچر پر حملوں کے بعد مسافروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے اپنی پوری کوشش کریں۔
جرمنی کی سرکاری ملکیت ڈوئچے بان نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹس میں کہا ہے کہ فرانس اور جرمنی کے درمیان ڈوئچے بان کی طویل فاصلوں کی خدمات ریل لائن پر حملے کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔
مارک زکربرگ کی ’گولڈ چین‘ کے پیچھے چھپا اہم راز سامنے آگیا
دوسری جانب یورو اسٹار نے مسافروں کو جمعہ کو اپنا سفر ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ حملے کے بعد لندن اور پیرس کے درمیان بھی ریل سروس معطل ہوگئی ہے۔ ریل آپریٹر نے کہا ہے کہ ہم اپنے صارفین کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ اگر ممکن ہو تو اپنا سفر ملتوی کر دیں۔