Aaj Logo

شائع 27 جولائ 2024 09:40am

لورالائی میں مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

لورالائی میں مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق 13 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈی جی خان روڈ شیر جان کڈی کے مقام پر پیش آیا۔ ٓریسکیو حکام نے حادثے میں 2 افراد کے جاں بحق نے تصدیق کی ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

علاوہ ازیں حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت مسافر کوچ میں پھنسے افراد کو نکلنے کی کوششیں کی۔

بعدازاں پنجاب کے ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیا اور حادثے میں معمولی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

Read Comments