یوں تو چکن کو کئی طریقوں سے بنایا جاتا ہے، کیونکہ ایک تو اسے بنانا آسان ہوتا ہے، دوسرے زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔ آج چکن کی ایک ایسی ہی ریسیپی حاضر خدمت ہیں۔ جومزیدار ہونےکی وجہ سےشوق سے کھائی جاتی ہے۔
پیری پیری ساس بنانے کے لیے پیری پیری ساس بنانے کے تمام تمام اجزاکو بلینڈ کر لیں۔ پیری پیری ساس تیار ہے۔
سب سے پہلے ایک برتن میں پیری پیری ساس، چوپ کیا ہوا لہسن ، پیپریکا پاؤدڈر، لیموں کو رس، کرش کیا ہوا چکن کیوب، کٹی ہوئی کالی مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، سویا ساس، ووسٹر ساس، نمک، ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں چکن شامل کر کے اچھی طرح میری نیٹ کر لیں۔
اسے کم از کم دو سے تین گھنٹے کےلے رکھ دیں ۔ کوشش کریں کہ اسے اسے میری نیٹ کرنے کے بعد ایک رات تک رہنے دیں ۔
اب اسے بیس منٹ تک پکا لیں۔ ساس میں سے چکن کو نکال کر دوسرے برتن میں شفٹ کریں ۔ بچے ہوئے ساس کو ضائع نہ کریں۔ اسے چاول یا پھر چکن کے ساتھ کھا یا جا سکتا ہے۔
اب ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کےتمام چکن پیس کو شیلو فرائی کر لیں۔ اور براون ہونے ہر نکال لیں۔
لیجئے مزیدار چکن پیری پیری تیار ہے۔اس کو ہری مرچ کے ساتھ گارنش کریں اور گرما گرم کھائیں۔ آپ اسے گرل بھی کر سکتی ہیں۔اور بچے ہوئے ساس کے ساتھ بھی کھا سکتی ہیں۔