امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پارک میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، آگ نے 2 لاکھ 88 ہزار ایکٹر سے زائد اراضی پر ہر چیز نگل لی جبکہ انتظامیہ نے 22 ریاستوں کے 500 سے زیادہ فائر فائٹرز اور وسائل آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آتشزدگی سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا، ہزاروں افراد انخلا پر مجبور ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق چار ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ پارک میں آگ لگانے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے آگ 17 جولائی کو اوریگون-اڈاہو اسٹیٹ لائن کے قریب شروع ہوئی۔حکام کے مطابق اوریگون مجموعی طور پر اب تک 34 آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے یہ آگ تیسری سب سے بڑی آگ ہے۔
آگ کیسے پھیلی
میڈیا رپورٹ کے مطابق 42 سالہ شخص جس کی شناخت رونی ڈین کے نام سے ہوئی ہے کو آگ بھڑکانے کے الزام کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق “دوپہر کے وقت بیڈویل پارک میں ایلیگیٹر ہول کے قریب ایک گلی میں آگ لگی ہوئی ایک کار کو دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا۔
عینی شاہدی کے مطابق رونی ڈین نے کار ایک پشتے سے تقریباً 60 فٹ نیچے گرا دی، جلتی ہوئی کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اسی کار سے پارک کے جنگل میں آگ پھیل گئی۔
عینی شاہدی کے مطابق بعدازاں اس شخص کو “پرسکون طریقے سے علاقے سے ہوئے دوسرے شہریوں کے ساتھ گھل مل کر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن جب جنگل میں بتدریج آگ پھیلنے لگی تو اسے وہاں فرار ہوتے بھی دیکھا گیا۔