قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے پاکستانی ویمن ٹیم کی تعریف کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی ویمن ٹیم سے متعلق کہا کہ مجھے آپ پر فخر کہ آپ نے آخری گیند تک دل سے کھیلا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، لیکن جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ وہی اسپرٹ ہے جس کا آپ نے مظاہرہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں ہیں، پراعتماد رہیں، آپ کو ہماری غیرمتزلزل سپورٹ رہے گی۔