Aaj Logo

شائع 26 جولائ 2024 09:04pm

نوشہرو فیروز میں خاتون کی دونوں ٹانگیں توڑنے والا ملزم گرفتار

Welcome

نوشہرو فیروز میں دو روز قبل خاتون پر کلہاڑیوں سے حملہ کر کے دونوں ٹانگیں توڑنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کے لئے عدالت میں درخواست دی تھی جس پر خاتون کے والد چچا اور دیگر رشتے دار ناراض تھے اور خاتوں ثوبیہ شاہ کو عدالت میں دائر درخواست سے دستبردار ہونے کے لئے دھمکیاں دے رہے تھے۔

درخواست واپس نہ لینے پر دو روز قبل ملزمان نے خاتون کی والدہ کے گھر پر حملہ کیا ، خاتون پر کلہاڑیوں کے وار کئے جس کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی تھیں پولیس نے خاتون کے والد ،چچا سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

Read Comments