کیاسندھ میں مارشل لاء ہے؟ کیاجمہوری حکومت نہیں جواحتجاج سے روکا جا رہا ہے، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نوازشریف، زرداری، بلاول اورایم کیوایم مل کرعوام اورفوج کے درمیان اختلاف پیدا کرنے جا رہے ہیں، وقت تبدیل ہونے والا ہے کپتان باہرآنے والا ہے پورے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
حیدرآباد میں پی ٹی آئی سندھ کےصدرحلیم عادل شیخ نے پریس کلب کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت تبدیل ہونے والا ہے کپتان باہرآنے والا ہے پورے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، جومافیاحکومت میں بیٹھی ہےانکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ، نوازشریف، زرداری، بلاول اورایم کیوایم مل کرعوام اورفوج کے درمیان اختلاف پیدا کرنے جا رہے ہیں۔
صدر پی ٹی آئی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کیاجمہوری حکومت نہیں جواحتجاج سےروکاجارہاہے، ہم پرامن احتجاج کرنے نکلے ہیں،کیا سندھ میں آئین ماوراحکومت ہے پی ٹی آئی کے ساتھ پولیس گردی کیوں کی گئی پولیس کو گٹکا ماوا چھالیہ کی فروخت روکنے پرلگاؤ، ہمارے سارے کیس وڑ گئے ہیں۔
انھوں نے سوال کیا کہ کیاسندھ میں مارشل لاءہے؟ کیا ہمیں احتجاج کرنےکاحق نہیں ہے؟ کیاجمہوری حکومت نہیں ہے جواحتجاج سےروکاجارہاہے؟ سندھ سے 37 کارکنان گرفتارکیے گئے ہیں۔