Aaj Logo

شائع 26 جولائ 2024 08:46pm

’بھارت خود دوسرے ممالک میں دہشتگردی کرتا ہے‘ پاکستان نے نریندر مودی کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ ’بھارت خود دوسرے ممالک میں دہشتگردی کرتا ہے۔‘

ایک بیان میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دہشتگردی کیلئے دوسروں کو بدنام کرنے کے بجائے بھارت خود کو دیکھے کیونکہ یہ دوسرے ممالک میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دھمکیاں کشمیر سمیت طویل المدتی تنازعات کے حل کیلئے نقصان دہ ہیں۔

پاک بھارت الزامات کےبیچ میں نہیں آنا چاہتے، دونوں ممالک مذاکرات کریں، امریکہ

انھوں نے مزید کہا کہ اپنی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان، بھارت کےجارحانہ اقدامات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، لیکن پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہشمند ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار پر جرمنی میڈیا کی خصوصی ڈاکیومنٹری

واضح رہے کہ کارگل کے ہمالیائی علاقے میں پاکستان کے ساتھ بھارت کی مختصر کارگل جنگ کو 25 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب سے خطاب کے دوران نریندر مودی نے الزامات عائد کیے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعہ کو الزام عائد کیا کہ ’پاکستان دہشت گردی اور پراکسی وار کے ذریعے اپنی اہمیت برقرار رکھنا چاہتا ہے لیکن اس کے منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔‘

Read Comments