بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانا میں ایک اسکول ایسا بھی ہے جس کی چھتیں ٹپکتی ہیں۔ طلبہ کو کلاس روم میں چھتری لے کر بیٹھنا پڑتا ہے۔
تلنگانا کے علاقے نینال منڈل کے گاؤں کُشنیپلی میں واقع یہ اسکول انتہائی خستہ حال عمارت میں واقع ہے۔ چھتوں اور دیواروں کا پلستر جھڑچکا ہے اور سریوں کا جال سامنے آچکا ہے۔
گاؤں میں چونکہ یہی ایک اسکول ہے اس لیے طلبہ کسی نہ کسی طور پڑھنے پر مجبور ہیں۔ وہ گھر سے چھتری لے کر اسکول پہنچتے ہیں۔
مون سون کے موسم میں اسکول کی چھتیں ٹپکنے کے علاوہ دیواروں اور چھتوں کے گرنے کا احتمال بھی ہے۔ بار بار توجہ دلائے جانے پر بھی اسکول کے محکمے نے اس صورتِ حال کا اب تک نوٹس نہیں لیا۔