Aaj Logo

شائع 26 جولائ 2024 05:22pm

رومانیہ کی بندرگاہ پر آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ کی تقریب

پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے آف شور پٹرول ویسل (OPV) پی این ایس حنین کی کمیشننگ کی تقریب کا انعقاد رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹینٹا (Constanta Port) میں ہوا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل گورگھیٹا ولاد (Gheorghita Vlad) اور رومانیہ نیوی کے چیف وائس ایڈمرل میہائی پینائیت (Mihai Panait) نے خصوصی شرکت کی ۔

ترجمان کے مطابق پی این ایس حنین کثیرالمقاصد، انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے جو ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔

یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے اس موقعے پر کہا کہ جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں، دور دراز بین الاقوامی پانیوں میں موجودگی اور آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پی این ایس حنین کی شمولیت سے بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سیکورٹی پٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہو گی۔

Read Comments