وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا۔
کہا، وقت سے پہلے انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی، ۔
اپنے ایک بیان میں وزیر قانون اعظم نذیر نے قبل از وقت انتخابات کا امکان مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ قبل از وقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، آئین میں اسمبلیوں کی مدت 5 سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں۔
حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کے لیے ثبوت موجود ہے، اعظم نذیر تارڑ
عمران خان نے پیغام دیا ہے عوام نئے الیکشن کی تیاری کرے، عمر ایوب
وزیر اعلیٰ کےپی کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، عطا تارڑ، جماعت اسلامی کو مذاکرات کی دعوت
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیر کرے گا، اسمبلیاں 5 سالہ مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ (ن) پر فوج اور تحریک انصاف کے درمیان نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب ہم سے نہیں عمر ایوب سے لیں۔
واضح رہے چند روز سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی باتیں زیر گردش ہیں۔