صاف ستھرا گھر کسے پسند نہیں؟ خواتین گھر کے ہرکونے کو صاف کرتی ہیں اور اس پر جمی گندگی اور دھول دور کرتی رہتی ہیں۔ لیکن ایک چیز پر اکثر اس کی نظر نہیں پڑتی اور وہ ہے گھر کا سوئچ بورڈ۔
گھر میں ہر وقت استعمال ہونے والے ان سوئچ بورڈزپرزیادہ توجہ نہیں دی جاتی۔ اسی وجہ سے وہ جلد کالے ہونےلگتے ہیں۔ جو دیکھنے میں بہت برے معلوم ہوتے ہیں۔ انہیں صاف کرنا بظاہر مشکل اور رسکی لگتا ہے۔ تاہم ہمارے بیان کئے گئے طریقوں سے ان کی آسان صفائی ممکن ہے۔
کیا آپ کا ٹیبل فین گندا ہوگیا ہے؟ اس پر جمی دھول صاف کریں
ٹوتھ پیسٹ
ٹوتھ پیسٹ سوئچ بورڈ پر جمع ہونے والی چکنی گندگی کو دور کرنے کے لیے استعمال ہو سکتاہے۔ سوئچ بورڈ صاف کرنے سے پہلے مین سوئچ بند کردیں ، تاکہ کسی کرنٹ لگنے کا احتمال نہ رہے۔ اب تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لے کر اسے سوئچ بورڈ پر لگائیں اور ایک نرم برش کی مدد سے انہیں رگڑ کر صاف کرلیں۔ ٹوتھ پیسٹ جمی گندگی کو آسانی سے دور کر دے گا۔
شیونگ کریم
شیونگ کریم سے بھی کالے سوئچ بورڈ ک صفائی ممکن ہے۔ شیونگ کریم کو ایک پیالےمیں نکال لیں اور اس کی تھوڑی سی مقدار لے کر سوئچ بورڈ پر لگائیں۔ اور دو سے تین منٹ کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں۔اس کے بعد ٹوتھ برش کی مدد سے اسے رگڑ رگڑ کرصاف کر لیں۔ اس پر موجود داغ دھبے دور ہوجائیں تو اسے ایک گیلے کپڑے سے اچھی طرح پونچھ لیں۔ اس طرح سیاہ سوئچ بورڈ چمک اٹھے گا۔
لیموں اور بیکنگ سوڈا
سوئچ بورڈ کے ضدی دھبوں کو دور کرنے کے لیے بیکنگ سوڈا اور لیموں کی مددبھی لی جا سکتی ہے۔ ایک کپ میں لیموں کا رس لیں اور اس میں بیکنگ سوڈا ڈال دیں۔ اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس مکسچر کو ٹوتھ برش پر لگائیں اور سوئچ بورڈ کو اچھی طرح رگڑ رگڑ کر صاف کریں۔۔ جب تمام داغ نکل جائیں تو اسے کسی ہلکے گیلےسوتی کپڑے سے صاف کر لیں۔
نیل پینٹ ریموور
روئی کو لیکویڈ نیل ریموور میں ڈبو کر اس روئی کی مدد سے سوئچ بورڈ کو رگڑ رگڑ کر صاف کر لیں۔ اس طرح سوئچ بورڈ پر لگی گندگی ہٹنی شروع ہو جائے گی۔ اور اگر ایک بار میں صاف نہ ہوں تو اس عمل کو دہرائیں۔