Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 10:01am

ڈیفنس کراچی میں بگٹی قبیلے کے 2 گروپوں کا تصادم، 5 ہلاک

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں دو گروپوں میں مسلح تصادم میں پانچ افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق بگٹی قبیلے سے ہے۔

وزیرداخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی، ملوث عناصرکے خلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سکس نشاط کمرشل میں بگٹی قبیلے کے افراد نے ایک دوسرے پر گولیاں چلا دیں،پانچ افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کا کسی معاملے تنازع چل رہا تھا

فائرنگ سے ہلاک فہد بگٹی، نصیب اللہ بٓگٹی، میرمہسم بگٹی، میرعیسی بگٹی، میرعلی بگٹی جانبر نہ ہوسکے، زخمیوں میں میرحیدر بگٹی اور قائم علی بگٹی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

مرنے والے فہد بگٹی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اکبر بگٹی کے بھتیجے ہیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے کہا کہ تصادم میں ایک گروپ کے تین اور دوسرے گروپ کے دو افراد جاں بحق ہوئے۔۔ مسلح تصادم فہد بگٹی گروپ اور علی حیدر بگٹی گروپ کے افراد کے درمیان ہوا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق تمام افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے مطابق لگتا ہے دونوں گروپوں میں پہلے سے دشمنی چلی آرہی تھی۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورعلاقے کوگھیرے میں لے لیا، ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔۔

Read Comments