Aaj Logo

شائع 25 جولائ 2024 10:40pm

حملہ آور نے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ کیسے بنایا؟ سربراہ ایف بی آئی نے بتا دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے متعلق ایف بی آئی کے سربراہ کرسٹوفر نے تفصیلات جاری کر دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کرسٹوفر نے کہا کہ انتخابی ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو جان سے مارنے والے حملہ آور نے نومبر 1963ء میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی حملے کے بارے میں انٹرنیٹ پر تفصیلات دیکھیں۔

’بیٹے کو مرتا چھوڑ دو‘ ٹرمپ کی بے حسی، بھتیجے کے انکشافات

ٹرمپ کا جرم ثابت، امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا

رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے 13 جولائی کو پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں اسٹیج پر آنے سے تقریباً دو گھنٹے قبل اس مقام پر ڈرون اڑایا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کو خطاب کرنا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہم مزید تفتیش کر رہے ہیں کیونکہ ابھی تک ہمیں یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ آوار نے کس مقصد سے حملہ کیا۔

ایف بی آئی کے سربراہ نے بتایا کہ عام طور پر اب تک عوامی شخصیات کے ساتھ پیش آنے والے کئی واقعات کی تفتیش کی ہے لیکن اس واقعے کی تفتیش میں کوئی واضح نمونہ نہیں ملا۔

Read Comments