سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد علی جان کو ہلاک ہو گیا، جبکہ 2 ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان کے مطابق دہشتگردوں سے ہتھیار، ایمونیشن، اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد علاقے میں اغوا اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے سینسیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، ملک کی سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر کاروائی سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہیں۔