بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بشنوئی گینگ کے حملے کے خوف سے ممبئی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے باندرہ اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے کے معاملے میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں، ممبئی پولیس نے الزام لگایا ہے کہ جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی نے ایک بندوق بردار کو بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کرنے کی ہدایت دی تاکہ انہیں ڈرایا جاسکے۔
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی
پولیس کے مطابق یہ ہدایات مالی اور دیگر فوائد کے لیے ممبئی میں بشنوئی گینگ کا تسلط قائم کرنے کے وسیع منصوبے کا حصہ تھیں۔
ممبئی پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں انمول بشنوئی اور شوٹر وکی کمار گپتا کے مابین گفتگو کی نقلیں شامل ہیں۔
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کس کے کہنے پر ہوئی، 2 ملزمان گرفتار
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ممبئی پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ رواں برس اپریل میں میری گھر پر لارنس بشنوئی گینگ کی فائرنگ کا مقصد مجھے جان سے مار دینا تھا۔
چارج شیٹ کے مطابق سلمان خان نے لارنس بشنوئی گینگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ممبئی کی کرائم برانچ کو دیے گئے بیان میں سلمان خان نے کہا کہ انہوں نے 14 اپریل کو اپنی گلیکسی اپارٹمنٹس کی رہائش گاہ پر رات کے وقت پٹاخوں جیسی آواز سنی۔
ان کے پولیس محافظ نے انہیں صبح 4 بج کر 55 منٹ کے قریب اطلاع دی کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد پہلی منزل کی بالکونی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔
بال ووڈ اداکار نے اس حوالے سے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ واقعہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور اسے کم نہیں سمجھا جانا چاہیے۔