Aaj Logo

شائع 25 جولائ 2024 04:57pm

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پوسٹ ویڈنگ تقریبات کہاں ہونگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ امبانی ویڈنگ شاہد ختم ہو گئی ہے تو آپکا یہ اندازہ بلکہ غلط ہے، کیونکہ پری ویڈنگ کے بعد اب پوسٹ ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ۔

بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے لئے لندن کا 7 اسٹار ہوٹل 2 ماہ کیلئے بُک کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹ ویڈینگ کا یہ سلسلہ ستمبر تک یوں ہی جاری رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل بھی پوسٹ ویڈنگ میں شرکت کے لیے جلد برطانیہ واپس آرہے ہیں۔

ایشیا کے امیرترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 12 جولائی کو ہونے والی شادی کے بعد گزشتہ 5 ماہ سے جاری تھا۔

اننت امبانی اور بہو رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا سلسلہ رواں سال یکم مارچ سے شروع ہوا تھا۔ جس کے بعد یہ جوڑا 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھا، شادی کی مرکزی تقریبات 14 جولائی تک جاری رہیں اور اب شادی کے بعد بھی لندن میں خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Read Comments