Aaj Logo

شائع 25 جولائ 2024 02:23pm

قدرتی پھل کھائیں، تیزابیت کر دور بھگائیں

سینے کی جلن اور تیزابیت ایک عام مسئلہ ہے، جو کئی لوگوں کو پریشان کردیتا ہے۔اور وہ جیسے ہی سینے میں جلن ہوتی ہے فورا ایسیڈیٹی کو دور کرنے والی دوائیوں کی طرف لپکتے ہیں ۔ تاکہ آرام آسکے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تیزابیت کو دو کرنے والی یہ ادویات ہمارےمعدےکے قدرتی ایسیڈ کو بھی تباہ کر دیتی ہیں۔ جس سے یہ مسئلہ کم ہونےکی بجائے بڑھتا چلا جاتا ہے۔ بہترہے کہ ادویات کی جگہ احتیاط کے ساتھ ساتھ قدرت کے بنائے ہوئے پھلوں کے ذریعے اس کا علاج کیا جائے۔

برسات میں پسینے کی بو سے دور رہنے کے لیے یہ ٹوٹکے آزمائیں

کھانےکے بعد نہ لیٹا جائے

اگر کھانا کھانے کے بعد فورا سیدھے لیٹا جائے تیا دیر سے کھانا کھائیں یا مرچ مسالے والی غذا کھائی جائے تومعدہ کو ہضم کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے بھی سینے میں جلن کی شکایت ہو سکتی ہے۔

کیلا کھایا جائے

کیلا سینے کی جلن کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے اندرقدرتی اینٹی اسیڈز اور پوٹا شیم پایا جاتا ہےجس کی وجہ سے غذا کی نالی کو آرام ملتا ہے۔

لیموں کا رس

لیموں کا رس بھی تیزابیت میں آرام دیتا ہے۔ لیموں کے رس کو پانی میں ملا کر پی لیا جائے۔ ایسٹرک ایسڈ سے بھر پور لیموں،معدے اور سینے کی جلن میں آرام دیتا ہے۔

Read Comments