Aaj Logo

شائع 25 جولائ 2024 11:46am

فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف کا شکار

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا۔ آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جبکہ فاسٹ بولر خرم شہزاد دو ون ڈے میچوں میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔

پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا۔ پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ بھی لے گ۔

Read Comments