سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال تباہی کی طرف جارہی ہے، حکومت جو قدم اٹھاتی ہے نقصان اسی کا ہوتا ہے جبکہ فائدہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مل رہا ہے۔
سیکرٹری وزارت مذہبی امورذوالفقارحیدرکے دفترمیں پیشی کے بعد شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ہماری ہے، ملکیت کے لیے پھر ہائیکورٹ جائیں گے، ہائیکورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوٹس ملا کہ سیکرٹری مذہبی امور کے پاس حاضر ہوجاؤں اور اس میں واضح تھا کہ یہ سماعت آج ملتوی نہیں ہو سکتی، ساڑھے 9 بجے بلایا لیکن سیکر ٹری مذہبی امور موجود نہیں ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی میرے بھائی کے نام ہے میری وہاں رہائش ہے، سمجھ نہیں آرہی کہ انہوں نے کیوں نوٹس دیا گیا، لال حویلی پونے تین مرلے ہے انیس گھراس کے پیچھے اور ہیں۔
شیخ رشید نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کردی
انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم پھر ہائی کورٹ جائیں، جب کسی کی عقل پر پردے پڑ جاتے ہیں تو پھر کیا ہوتا ہے، جو قدم بھی یہ اٹھاتے ہیں ان کو ہی نقصان ہوتا ہے، سیاسی صورتحال تباہی کی طرف جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو جا رہا ہے، بجلی کےبل سے لوگ آپس میں لڑرہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:
شیخ رشید کیخلاف تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج
میرے تو بیوی بچے بھی نہیں، بجلی کا بل زیادہ آنے پر شیخ رشید پھٹ پڑے