پنجاب بھر میں فیلڈ اور موبائل ہیلتھ یونٹس تو بن رہے ہیں مگر محکمے کی عدم توجہ کے باعث سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مریض پریشان ہیں۔
پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات تو بہت کیے۔ کبھی فیلڈ اسپتال تو کبھی موبائل ہیلتھ یونٹ اور اب ادویات کا وئیر ہاؤس۔۔ مگر سرکاری اسپتالوں پر توجہ نہ ہونے سے مریض خوار ہو رہے ہیں۔
میو اسپتال کی سی ٹی سکین مشین خراب، جنرل اسپتال کی ایم آر آئی آؤٹ آف آرڈر، جبکہ سروسز اسپتال میں ادویات اور بیڈز کی کمی نے مریضوں کا حال بے حال کر رکھا ہے۔
سرکاری اسپتالوں کو ملنے والے بجٹ کی فراہمی میں تاخیر بھی محکمہ کی غیر سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔