پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایک ہی خاندان کے بچوں، خواتین سمیت 8 افراد کا قاتل سندھ سے گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ ملزم یار محمد نے مبینہ طور پر رقم کے تنازع پر ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کردیا، مقتولین میں 4 کمسن بچے اور 4 خواتین شامل تھیں۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ واردات میں ملوث مرکزی ملزم یار محمد کو سندھ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا،ملزم کے 6 دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔