Aaj Logo

شائع 24 جولائ 2024 09:25pm

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ، بارش کب ہوگی؟ نئی تاریخ بھی سامنے آگئی

شدید گرمی کے بعد کراچی کا موسم خوشگوار ہونا شروع ہو گیا ہے کیونکہ شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں ہیں۔

شہرکا درجہ حرارت مذید 1.7 ڈگری کمی سے 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ منگل کو درجہ حرارت میں 3.1 ڈگری کی کمی ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے 2 سے 3 دن کے دوران شہر کا موسم زیادہ ترابرآلود اور مرطوب ہرے گا جبکہ بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔

جبکہ صوبے کے دیگراضلاع میں موسم گرم اورانتہائی مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم تھرپارکر، سجاول، ٹھٹھہ اوربدین کے اضلاع میں بھی ہلکی بارش اور بونداباندی ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق 30 جولائی سے 2 اگست کے دوران مون سون سسٹم کے تحت درمیانی سے تیزبارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ ایک اور سسٹم 5 سے 7 اگست کے درمیان متوقع ہے۔

سردارسرفراز کا کہنا ہے جولائی کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

Read Comments