ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، یہ اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہیں۔ ملزمان میں رحمت اللہ، طارق جاوید اور ابوبکر شامل ہیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم
اس حوالے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان بھاری رقوم کے عوض افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹس فراہم کرتے تھے، ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی درجہ بندی میں پاکستان کس نمبر پر