عمران خان کے خلاف ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کی کارکن نیلی پری نے کامیڈین طاہرانجم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسٹیج و ٹی وی کے نامور طاہرانجم پنجاب اسمبلی کے باہر موجود تھے کہ نیلی پری نے طاہر انجم کی گاڑی کا دروزہ کھول کرتشدد کیا، نیلی پری نے طاہرانجم کے کپڑے بھی پھاڑدیے، گالم گلوچ بھی کیا، پی ٹی آئی کارکن کے نازیبا زبان استعمال کرنے پر طاہر انجم اشکبار ہوگئے۔
جبکہ کامیڈین طاہر انجم خاتون کی گالیاں اور تشدد دونوں کو برداشت کرتے رہے، پاس کھڑے لوگوں کی جانب سے بیچ بچاؤ کی کوشش کی گئی لیکن نیلی پری نے ان کے خلاف بھی نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہوئے کسی کی ایک نا سنی اور طاپر انجم پر تشدد جاری رکھا، طاہر انجم بمشکل جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
پرتشدد واقع کے بعد اسٹیج و ٹی وی کے نامور اداکار طاہر انجم نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ویڈہوز بناتا ہوں کیونکہ عمران خان دہشتگرد ہیں۔ یہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیم ہے، اب میرا مشن انہیں دہشت گرد ثابت کرنا ہے۔