بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی 35 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز تربت سے 24 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
سوات: مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔
تربت میں زلزلے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔