پنجاب حکومت نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، صوبائی حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، شیخ رشید احمد سمیت 57 ملزمان کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں فہرست میں موجود ملزمان کو نوٹس جاری کرنے اور ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی ضمانت منظور کی۔ پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا لیکن لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا۔
بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، شیخ رشید احمد، کنول شوزب سمیت 57 ملزمان کی فہرست بھی درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ میں جمع کرواٸی گٸی ہے۔