حال ہی میں ایک تقریب میں کانٹیکٹ لینس پہننے کی وجہ سے آنکھوں میں تکلیف کا شکار ہونے والی اداکارہ جیسمین بھسین بدھ کی صبح منظر عام پر آئیں۔ جب انسٹا گرام پر ایک پاپارازی نے ممبئی ہوائی اڈے پر اداکار کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔
ویڈیو میں جیسمین اپنی گاڑی سے اتر رہی ہے اوراس نےسن گلاسز لگائے ہوئےتھے۔
جب پاپارازی نے اس سے پوچھا کہ وہ اب کیسی ہے، تو اس نے انگوٹھے کا نشان دکھایا اور مسکرائی۔ البتہ اداکارہ نے پاپارازی سے اس کی تصاویر کھینچتے وقت فلیش کا استعمالکرنے سے منع کردیا۔
کانٹیکٹ لینس ، احتیاط کیجیے کہیں اس خوبصورتی کی بھاری قیمت نہ چکانی پڑ جائے
ایک مختصر پوز دینے کے بعد ، جیسمین نے اپنا چشمہ اتار کر اپنی آنکھوں کی ایک جھلک دکھائی اس نے ہاتھ ہلایا اور ٹرمینل بلڈنگ میں داخل ہوئی۔ ایک پاپارازی نے اسے اپنا خیال رکھنے کے لئے کہا۔ اس نے جواب دیا، ”اپنی دعاوں میں مجھے یادرکھیں۔“
یاد رہے کہ ایک تقریب میں کانٹیکٹ لینس پہننے کے بعد جیسمین کی آنکھوں میں شدید تکلیف ہوگئی تھی۔ جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں تو انہوں نے بتایا کہ اس کے کورنیا کو نقصان پہنچا ہے۔