وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چند دنوں میں ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کردیا۔
تقریب سے خطاب میں کہا ایک جماعت کو سندھ کی ترقی پسند نہیں، اس نے اسٹے لے لیا، کورٹ سے بھی تاریخ پر تاریخ ملتی رہی، گریڈ 16 سے اوپر کی سولہ ہزار نوکریاں دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جو مسائل تھے ان کو پیپلزپارٹی ختم کرے گی، عوام سے کیے گئے سارے وعدے پورے کریں گے، عوام کے پاس سرخرو ہوکر آئیں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے پرانے راستوں کی بحالی عوام کا مطالبہ تھا، ایل بی او ڈی اسپائنل آرڈی بحال ہوگئے، بدین، میرپورخاص، سانگھڑاورنواب شاہ سیلاب میں نہیں ڈوبیں گے۔
مصطفیٰ کمال کا سندھ حکومت پر پیسے لیکر 50 ہزار نوکریاں دینے کا الزام
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ ایل بی اوڈی 1980کا منصوبہ تھا جسے واپڈا نے تعمیر کیا، ڈیزائن میں کچھ ترامیم کرکےپرانےراستےبحال کیے، بلاول بھٹوکی ہدایت تھی کہ زرعی معیشت کوترقی دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے ڈھوروپران تاشکورڈنڈھ تک پانی کے راستے بحال ہوگئے، سانگھڑسےعمرکوٹ تک ایک ڈرین اورانڈرپاس بنایا جارہا ہے، صدرزرداری کی ہدایت پربدین میں پانی کامسئلہ حل کیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے جعلی بھرتیوں والے ملازمین نوکری سے فارغ
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ بھرمیں مختلف شاخوں پر کام جاری ہے، ٹھٹہ سےمٹھی اورننگرپارکر کی سڑکیں بنوائی ہیں، سیلاب کےبعد پوراسندھ دریا کا منظرپیش کررہا تھا۔