ایک نان اسٹک برتن میں تیل گرم کرلیں۔ اور لہسن ادرک پیسٹ، اور ہری مرچوں کو ڈال کر چند سیکنڈ کے لیے سوتے کر لیں۔
بارش کے موسم میں تیز اورچٹ پٹی ہری مرچوں کا لطف اٹھائیں
اب گاجر، چقندر، اور مٹر کو ڈال کرتیز آنچ پر ایک منٹ کے لیے پکا لیں۔
آنچ کو بند کر کے مکسچر کو پلیٹ میں ڈال دیں اور اسے مکمل ٹھنڈا ہونے دیں۔
میش کیے ہوئے آلو، ہلدی پاوڈر، لال مرچ پاوڈر، چاٹ مصالحہ، نمک، کالی مرچ پاؤڈر،بریڈ کرمبز بھی شامل کر کے ایک پیٹس کی شکل میں مکسچر بنا لیں۔
اور دھنیا ڈال کرانہیں مکس کر لیں۔
انہیں چودہ برابر حصوں میں رول کی شکل میں بنا لیں اور اوول کی شکل دے دیں۔
میدے میں پانی ڈال کر ایک گاڑھاپیسٹ تیار کر لیں اور پیٹس کوپہلے اس مکسچر میں ڈال کر پھر بریڈ کرمبز سے تمام سائیڈز سے اچھی طرح کوٹ کر لیں۔
اب انہیں گرم تیل میں ڈپ فرائی کر لیں اور براون ہونے پر ایک ڈش میں نکال لیں۔
گرما گرم ہری چٹنی یاکیچپ کے ساتھ سرو کریں۔