ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت ذرخیز ہے ساقی، پشاور کے طالب علم قائم حسن نے سولر سے چلنے والی جیپ تیار کرلی۔
پشاور کے انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالبعلم قائم حسن نے سولر سے چلنے والی گاڑی تیار کرلی۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ گاڑی الیکٹرک بھی ہے جس کے ایک چارج سے آپ 60 کلو میٹر تک کا سفر کرسکتے ہیں۔
گاڑی پر 16 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں لیکن قائم حسن کو یقین ہے کہ زیادہ تعداد میں بنانے سے اسکی قیمت 12 لاکھ تک کم ہوسکتی ہے۔