19 جولائی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی۔ جس میں دعویٰ کیا گیاکہ نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ہم جنس پرست کمیونٹی کی حمایت کرتے ہوئے اپنی عمارت پر جھنڈا لگا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تصویر کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا کہ پی آئی اے ہم جنس پرست کی حمایت کرتا ہے۔صارف نے تصویر کی دیگر تفصیلات جیسے کہ دفتر کا مقام یا تصویر لینے کا وقت اور تاریخ شیئر نہیں کی۔ اس پوسٹ کو 38,000 سے زیادہ ویوز ملے۔
سوشل میڈیا پر موجود تصویر حقیقت پر مبنی ہے جبکہ اس کے ساتھ منسوب دعویٰ درست نہیں ہے۔ دراصل یہ عمارت کئی عرصے سے بند ہے اور جھنڈا مقامی ایمسٹرڈیم حکومت نے لگایا تھا۔
اس حوالے سے فیکٹ چیک کیا گیا کیونکہ تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ پاکستانی قوانین سے متصادم ہے کیونکہ ہم جنس پرستی کے خلاف سخت قانون ہے اور جرم ثابت ہونے پر پاکستان پینل کوڈ 377 کے تحت سزا دی جاتی ہے۔
اس ضمن میں پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ دفتر ایمسٹرڈیم میں واقع تھا اور 2018 میں بند ہو گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال شہر میں 22 جولائی سے 4 اگست تک ایمسٹرڈیم پرائیڈ منایا۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ جھنڈا ایمسٹرڈیم کی میونسپل حکومت نے لگایا تھا اور اس کے بیان کی تصدیق کے لیے سڑک کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔
انہوں نے واضح کیاکہ مقام سے مزید بصری تصاویر کا اشتراک کرتے ہوئے، انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بڑے جھنڈوں پر میونسپلٹی کے مونوگرام تھے اور وہ پی آئی اے کی اقدار کی نمائندگی نہیں کرتے تھے۔